لاہور: (دنیا نیوز) کشمیر پریمئر لیگ کے تیسرے روز باغ اسٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرا دیا، کپتان شان مسعود شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آٖف دی میچ قرار پائے۔ بارش کے باعث راولا کوٹ ہاکس اور کوٹلی لائنز کا میچ بغیر کھیلے ختم کر دیاگیا۔
مظفر آباد اسٹیڈیم میں کے پی ایل کے چوتھے میچ میں باغ اسٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 211 رنز جوڑے، شان مسعود نے 78 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی، اس فاتحانہ پرفارمنس پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
اسد شفیق نے ٹوٹل میں 54 رنز کا اضافہ کیا، جواب میں شعیب ملک کی ٹیم میرپور مقررہ بیس اوور میں آٹھ وکٹ پر 196 رنز بنا سکی۔ ہار پر میرپور رائلز کو ڈبل دکھ، سلو اوور ریٹ پر کھلاڑیوں کو میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
ایونٹ کے تیسرے روز دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا، ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ راولا کوٹ ہاکس اور کوٹلی لائنز کے کھلاڑیوں ارمان ٹھنڈے پڑ گئے۔
کشمیر پریمئر لیگ میں آج بھی دو میچ شیڈول، اوور سیز وارئرز کا میرپور رائلز جبکہ راولاکوٹ ہاکس کا کوٹلی لائنز سے مقابلہ ہو گا۔