کشمیر پریمئر لیگ، میرپور رائلز نے کوٹلی لائنز،ہاکس نے اسٹالینز کو شکست دے دی

Published On 12 August,2021 08:46 am

مظفرآباد: (دنیا نیوز) کشمیر پریمئر لیگ میں میرپور رائلز نے سپر اوور میں کوٹلی لائنز کو ہرا دیا، راولاکوٹ ہاکس نے باغ اسٹالینز کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔

ایونٹ کا گیارہواں میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، میرپور رائلز کے 211 رنز کوٹلی لائنز نے سیکنڈ لاسٹ بال پر برابر کئے، آخری گیند پر فیصلہ کن رن مکمل نہ ہو سکا جس سے میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔شعیب ملک کی ٹیم نے فتح سمیٹی، کامران اکمل کی ٹیم کے بلے باز احسن علی نروس نائنٹی کا شکار ہو کر 99 رنز پر آؤٹ ہوئے، چار میچوں میں ایک بار بھی جیت کا مزہ نہ چکھ سکے۔

اس سے پہلے راولاکوٹ ہاکس نے باغ اسٹالینز کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی، اسٹالینز کا ایک سو ستاون رنز کا ہدف شاہد آفریدی کی ٹیم نے انیسویں اوور میں پورا کر لیا۔
 

Advertisement