راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز، رائلز نے واریئرز کو شکست دیدی

Published On 10 August,2021 08:21 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ مٖیں راولا کوٹ ہاکس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مظفر آباد ٹائیگرز کو ایک رن سے ہرا دیا، میرپور رائلز نے اوورسیزواریئرز کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔

مظفرآباد اسٹیڈیم میں راولاکوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 176 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم مقررہ بیس اوور میں 174 رنز بنا سکی، کپتان محمد حفیظ نے مزاحمت دکھائی 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،،، حسین طلعت 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد وسیم جونیئر کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔

اس سے پہلے اوور سیزکا 146 رنز کا ہدف میر پور رائلز نے 5 وکٹ پر پورا کر لیا، کشمیر پریمئر لیگ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے۔
 

Advertisement