کشمیر پریمیئر لیگ، راولاکوٹ ہاکس کی میرپوررائلز کو ہرا کر فائنل میں رسائی

Published On 17 August,2021 09:16 am

مظفرآباد: (دنیا نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ میں راولاکوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی، مظفرآباد ٹائیگرز اور راولاکوٹ ہاکس فائنل میں آج آمنے سامنے ہوں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں راولاکوٹ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا، میرپور رائلز کے اوپنر شرجیل خان نے 46 گیندوں پر لیگ کی تیز ترین سنچری مکمل کی۔ میرپور رائلز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

جواب میں راولا کوٹ نے بیسویں اوور کی چوتھی گیند پر ہدف حاصل کر لیا، نوجوان کاشف علی نے 51 گیندوں پر 114 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔
 

Advertisement