مظفر آباد: (ویب ڈیسک) راولا کوٹ ہاکس نے کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مظفر آباد ٹائیگرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
بلے باز کاشف علی 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بسمہ اللہ خان تیس، صاحبزادہ فرحان اٹھائیس اور عمر امین نے 23 رنز بنائے تھے۔ مظفر آباد ٹائیگرز کے کھلاڑی محمد حفیظ اور اسامہ میر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 162 رنز ہی بنائے، یوں راولا کوٹ ہاکس کی ٹیم 7 رنز سے فتح حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔
خیال رہے کہ راولاکوٹ ہاکس کی قیادت شاہد آفریدی جبکہ مظفر آباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ ہیں۔