رواں برس زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست، حسن علی کا دوسرا نمبر

Published On 17 August,2021 06:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حسن علی رواں برس ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

حسن علی اب تک 5 ٹیسٹ میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ بھارتی سپنر روی چندرن ایشون 38 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیک لیچ 28 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اس فہرست میں 27 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
 

Advertisement