بنگلا دیش نے مسلسل دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا

Published On 03 September,2021 07:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش نے مسلسل دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا۔

بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے، میزبان ٹیم کی طرف سے کپتان محمود اللہ نے 37 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم 39، لٹن داس 33، مشفیق الرحمان 0، شکیب الحسن 12، عفیف حسین 3، نورالحسن 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔راچن روینڈرا نے 3 شکار کیے۔

ہدف کے تعاقب میں کیویز ٹیم 137 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ کپتان ٹام لیتھم کی 65 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکی۔ ول ینگ 22، روینڈرا 10، بلنڈل 6، گرینڈ ہوم 8 ، نکولس 6، میک کونچی 15 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شکیب الحسن اور مہدی حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بہترین کارکردگی دکھانے پر بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان محمود اللہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
 

Advertisement