نیوزی لینڈ کی مین ٹیم پاکستان آتی تو کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا: بابر اعظم

Published On 02 September,2021 04:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مین ٹیم پاکستان آتی تو کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا۔ تنقید کرنے والے پر توجہ نہیں دیتا۔ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم بھی آنی ہے۔ ون ڈے کی ٹیم کا اعلان ہوا ہے ابھی اس پر بھی بات کروں گا۔ مڈل آرڈر میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ، نوجوان کھلاڑیوں کے لئے موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نامزد چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات ہوئی، مستقبل کی پلاننگ پر تبادلہ خیال ہوا، ورلڈ کپ میں بھارت پر پریشر ہوگا، پاکستان پر نہیں ہے۔ ورلڈکپ میں جیت کے عزم کے ساتھ جائیں گے۔ بھارتی ٹیم لیگ کرکٹ کھیل کر آ رہی ہوگی، ان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے میں مشکل آئے گی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یو اے ای ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے ، ورلڈ کپ میں سو فیصد دیں گے۔ ورلڈکپ ٹیم بنانے کیلئے بیٹھیں گے تو اوپننگ پر فیصلہ کریں گے۔ تنقید کرنے والے پر توجہ نہیں دیتا۔ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ہے، غلطیوں سے سیکھ رہا ہوں

کپتان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام سے ہر ایک کو سلیکٹ نہیں کرسکتے، سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے وضاحت دے دی ہے۔
 

Advertisement