سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے خواتین کو افغانستان میں کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر افغان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔
افغانستان میں عبوری حکومت کو خواتین کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر بڑا چیلنج پیش آ گیا، کرکٹ آسٹریلیا نے اسے خواتین کے بنیادی حقوق اور آئی سی سی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا، اپنے آفیشل بیان میں کرکٹ آسٹریلیا نے دوٹوک فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان میں ویمن کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت نہ دی گئی تو وہ افغان کھلاڑیوں کے ساتھ 27 نومبر کو ہوبارٹ میں شیڈول واحد ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔
An update on the proposed Test match against Afghanistan pic.twitter.com/p2q5LOJMlw
— Cricket Australia (@CricketAus) September 9, 2021