قندوز:(دنیا نیوز) افغانستان کے شہر قندوز میں ایک بار پھر مسجد میں بم دھماکہ ہوا جس میں 33 افراد شہید ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طالبان حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکہ مسجد میں نماز کے دوران ہوا، فی الحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
قبل ازیں افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہو گئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکہ افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں ہوا، دوسرے واقعے میں افغان صوبے ننگر ہارمیں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔
جلال آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، افغان دارالحکومت کابل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 بچے زخمی ہو گئے۔