محمد نواز مثبت کوویڈ ٹیسٹ کے باعث قرنطینہ میں منتقل

Published On 10 September,2021 02:03 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا)کیویز کیخلاف سیریز سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز مثبت کوویڈ ٹیسٹ کے باعث قرنطینہ میں منتقل ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر دوسرے مرحلے کی ٹیسٹنگ کا نتیجہ توقعات کے برخلاف ثابت ہوا،سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا البتہ دیگر تمام کھلاڑیوں کے رزلٹ منفی آئے ہیں جو آج سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن شروع کررہے ہیں ،ٹام لیتھم کی زیر قیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی جسے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کیخلاف سیریز کا خاتمہ کر کے ٹام لیتھم کی زیر قیادت کل اسلام آباد پہنچے گی جہاں اسے 17ستمبر سے 3 اکتوبر تک تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا کڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ اسے ولیمسنِ بولٹ،کائیل اور لوکی کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔
 

Advertisement