کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2 ارب 66 کروڑ ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چھ ماہ کے دوارن اوسط ترسیلات زر 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گذشتہ پندرہ ماہ کے دوران اوسط ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 22-2021 کے پہلے دو ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے 5 ارب 36 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان ترسیل کیں جو گذشتہ مالی سال کے انہی دو ماہ کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہے۔
حکومت کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ متعارف کرانے سے بیرونی ممالک مقیم پاکستانی ان اکاونٹس میں رقوم جمع کروا رہے ہیں، اس کے علاوہ جائیداد کی خریداری میں بھی بڑھ چڑھ کر دلچسپی لے رہے ہیں۔