روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں 2 ارب ڈالر جمع ہو چکے ہیں: گورنرسٹیٹ بینک

Published On 27 August,2021 07:58 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے، اب تک 2 ارب ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔

روشن اپنا گھر پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روشن اپنا گھر پروگرام وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت شروع کیا گیا ہے، اس پروگرام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی بینکوں سے قرض کی سہولت فراہم کرنا ہے، اس پروگرام کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملک میں اپنے خاندانوں کیلئے گھر بنانے کا خواب پورا ہو سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے، اب تک 2 ارب ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت روشن ڈیجیٹل اکائونٹ رکھنے والے ہائوسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے، پاور آف اٹارنی کے ذریعے بھی ٹرانزیکشن کی جا سکتی ہےاور بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی مرضی سے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس سکیم کا مقصد یہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں اپنے خاندانوں کیلئے گھر بنانے کا خواب پورا کر سکیں گے، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں اب تک 2 ارب ڈالر جمع ہونے کے بعد بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے، وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں سے جو اپیل کی ہے اسی وجہ سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں جمع ہونے والی رقم بڑھ رہی ہے، اب رئیل اسٹیٹ میں فنانسنگ کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام شروع کیا گیا ہے اس سلسلہ میں پاکستانی سفارتخانوں میں اگر افسران لوگوں کی رہنمائی کریں تو سرمایہ کاری مزید بڑھ سکتی ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سے منسلک افراد بھی اس سکیم کو آگے بڑھائیں تو انہیں بھی فائدہ ہو گا، ہم نے اس حوالہ سے فریم ورک بنا دیا ہے، بینک روشن اپنا گھرپروگرام کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے جس طرح روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں اب تک 2 ارب ڈالر جمع ہوئے ہیں اور مزید رقم آ رہی ہے اسی طرح روشن اپنا گھر پروگرام بھی آگے بڑھے گا اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اس میں بھرپور سرمایہ کاری کریں گے۔
 

Advertisement