اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ معاشی حالات بہترہورہے ہیں، امسال گروتھ چارسے پانچ فیصد متوقع ہے۔ ملکی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، ہمیں غیرملکی زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا کا بہتراندازمیں مقابلہ کیا، احساس کیش پروگرام کودنیا بھرمیں سراہا گیا۔ اس وقت سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر18ارب ڈالرہیں۔ اس گروتھ کو سسٹین ایبل رکھیں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جوکچھ ہوا وہ ہمارے حق میں نہیں تھا، ہماری معیشت اچھی سمت میں چل رہی ہے۔ ملکی معیشت بحالی کی طرف جارہی ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس خوشی نہیں مشکل حالات میں جانا پڑتا ہے، ماضی کی حکومتیں 20 دفعہ آئی ایم ایف کے پاس گئیں۔
رضا باقر کا کہنا تھا کہ امسال گروتھ چارسے پانچ فیصد متوقع ہے۔ ملکی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، ہمیں غیرملکی زرمبادلہ کی ضرورت ہے، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کی2سے3فیصد شرح رہنے کا اندازہ ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے دوارب77کروڑڈالرملنے سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں نمایاں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے بڑا اہم قدم اٹھایا، معاشی حالات بہترہورہے ہیں، پاکستان آئی ایم ایف کے اقدام کو خوش آمدید کہتا ہے۔