کراچی:(روزنامہ دنیا)کورونا ویکسین کی در آمد کے باعث گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں20کروڑڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 245ملین ڈالر مالیت کی کورونا ویکسین کی درآمد کے باعث مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 کروڑ 92 لاکھ ڈالرکی کمی سے 24ارب64کروڑ ڈالرجبکہ سرکاری زرمبادلہ ذخائر22کروڑ ڈالرکی کمی سے 17 ارب62کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 41 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7ارب2کروڑ ڈالرکی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔