لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ترسیلات زر میں 18 سال کا سب سے تیز ترین سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 21ء میں ترسیلات زر میں 27 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، پاکستان کو کل 29 ارب 40 کروڑ ڈالرز سے زائد موصول ہوئے۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ترسیلات زرمالی سال 21 میں 29.4 ارب ڈالرکی سالانہ تاریخی سطح تک پہنچ گئیں، کارکنوں کی ترسیلات زرکی مد میں 2 ارب ڈالرسے زائد آنے کا ریکارڈ مسلسل 13ویں مہینے جاری رہا۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2021 میں تقریباً 2.7 ارب ڈالربھجوائیں جو جون 2020ء سے 9 فیصد اورمئی 2021 سے 8 فیصد زائد ہیں۔
1/2 On a cumulative basis, remittances rose to a historic annual high of $29.4 billion in FY21. This has helped improve the country’s external sector position despite the challenging global economic conditions in the past year. pic.twitter.com/BHsiHl5126
— SBP (@StateBank_Pak) July 13, 2021
سٹیٹ بینک کے مطابق پچھلے برس کی نسبت ترسیلات زرمیں 27 فیصد کی نمایاں نمو دیکھی گئی جوگزشتہ مالی سال کی ترسیلات میں نمومالی سال 2003ء سے اب تک اضافے کی تیز ترین شرح ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 21ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (7.7 ارب ڈالر)، متحدہ عرب امارات (6.1 ارب ڈالر، برطانیہ (4.1 ارب ڈالر) اور امریکا (2.1 ارب ڈالر) سے آئیں۔