ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ، مئی میں 34 فیصد اضافے سے 2.5 ارب ڈالر پر آگئے

Published On 10 June,2021 12:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ رقم ملک بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں مالی سال میں اب تک ترسیلات میں 29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں ترسیلات گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافے سے ڈھائی ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ترسیلات 29 فیصد کے اضافے سے 26 ارب 70 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ہیں۔ سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے بھیجی گئیں۔

 

Advertisement