لاہور: (ویب ڈیسک) اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان میں ترسیلات زر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ماہ میں یہ 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ اپریل میں ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 56 فیصد زائد رہیں۔
مالی سال 2021 میں جولائی سے لے کر اپریل تک مجموعی طور پر بیرونِ ملک مقیم ورکرز کی جانب سے ترسیلات زر 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بے مثال سطح تک جا پہنچیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہیں۔
Workers remittances continue to surge, rising to an all-time high of $2.8bn in Apr21, 56% higher than a year ago. At $24.2bn during Jul-Apr FY21, up 29% from last year, these have also surpassed the full FY20 level by over $1bn, creating a new record. See https://t.co/7XBd4uNES4 pic.twitter.com/OIqQwlR88q
— SBP (@StateBank_Pak) May 18, 2021
سٹیٹ بینک کے مطابق یہ حجم پورے مالی سال 2020 کی ترسیلات زر سے بھی ایک ارب ڈالر زائد ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ جولائی تا اپریل سب سے زیادہ غیر ملکی رقوم سعودی عرب سے بھجوائی گئیں جن کی مقدار 6 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 5 ارب 8 کروڑ ڈالر، برطانیہ نے 3 ارب 33 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 2 ارب 22 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ سمندر پارپاکستانیوں نے مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالربھجوا کرپورے مالی سال کا ریکارڈ توڑدیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہ میرا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ سمندرپارپاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔ اپریل میں آپ کی ترسیلاتِ زرتاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچتے ہوئے 2.8 ارب ڈالررہیں۔
I have always believed Overseas Pakistanis to be our greatest asset. In April, your remittances rose to an all-time high of $2.8bn. Remitting $24.2bn in first 10 mths of FY21, you have broken the record level achieved in entire FY20. Thank you for your faith in Naya Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2021
انہوں نے کہا کہ مالی سال 21 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالربھجوا کر آپ نے پورے مالی سال 20 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نئے پاکستان پر اعتماد پرآپ کا شکریہ۔