لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتوں کاحجم ایک ارب ڈالرہونے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کے بعد سے لیکراب تک آرڈی اے کے یومیہ نئے کھاتہ داروں کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے آغازسے لیکراب تک سمندرپارپاکستانیوں نے وزیراعظم کی ہدایت پرسٹیٹ بینک کی جانب سے شروع کردہ اس سکیم کوزبردست پذیرائی بخشی ہے۔29 اپریل 2021 کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتوں کا حجم ایک ارب ڈالرپہنچنے کے موقع پرخصوصی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کے بعد سے نئے کھاتے کھولنے کی یومیہ شرح میں ریکارڈاضافہ ہورہاہے۔
ترجمان سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یکم اپریل سے 28 اپریل کے درمیان یومیہ اکاونٹس کی زیادہ سے زیادہ تعداد 857 تک پہنچی تھی تاہم خصوصی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے سکیم میں شمولیت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔
29 اپریل کو1304، 30 اپریل کو1097، تین مئی کو 2965، 4 مئی کو2204، 5 مئی کو1872 اورچھ مئی کو1563 نئے اکاونٹس کھولے گئے۔ عید کی تعطیلات کے ختم ہونے کے بعد قوی امکان ہے کہ یہ تسلسل برقرار رہے۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کے دوران اعتمادکااظہارکرنے پرسمندرپارمقیم پاکستانیوں کاشکریہ اداکیاتھا، وزیراعظم نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ضمن میں سٹیٹ بینک اوردیگربینکوں کی کوششوں کوبھی سراہاتھا۔