اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج سہ پہر وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ شہباز شریف کے کیسز سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور حکومتی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں اپوزیشن کے خلاف حکومتی بیانیے پر وزیراعظم ہدایات دیں گے۔