کراچی:(روزنامہ دنیا) ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر16کروڑ77لاکھ ڈالر کے اضافے سے 22 ارب 91 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 89 لاکھ ڈالر کی کمی سے 7 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالر جب کہ مرکزی بینک کے ذخائر 17 کروڑ 66لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 77 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔