سٹیٹ بینک نے بینک اوقات کار میں تبدیلی کر دی

Published On 28 April,2021 08:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) این سی او سی کی ہدایات کے بعد بینک اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعدا دمیں تیزی آنے کے بعد این سی او سی نے بینکوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، نئی ہدایات کے مطابق بینک اوقات کار پیر سے جمعرات نو سے ایک بجے تک ہوں گے۔

سٹیٹ بنک کے مطابق جمعہ کو بینکاری کے اوقات کار نو سے ساڑھے بارہ ہوں گے۔ اوقات کار میں تبدیلی این سی او سی ہدایات کے بعد کورونا ایس او پیز کے تحت کی گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ صبح سوا 9 بجے سے 12:30 بجے تک کھولے گی، جمعے کے روز اسٹاک صبح سوا 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کھولی جائے گی۔ 

Advertisement