رواں اپریل جاری کھاتوں کے خسارے کا حجم 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

Published On 25 May,2021 01:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2021 میں جاری کھاتوں کے خسارے کا حجم 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی سے اپریل 2021 کے دوران جاری کھاتے 80 کروڑ ڈالر سرپلس رہے جگہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا۔ اسیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال درآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا جس کے باعث جاری کھاتوں کو سہارا ملا، اس وقت زرمبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح کو چھو چکے ہیں۔


دوسری جانب صرف اپریل 2021 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے خام مال اور دیگر اشیاء کی درآمدات بڑھ رہی ہے جس کے سبب اپریل میں خسارہ بڑھا ہے، دوسری جانب ادائیگیوں کے باعث روپے پر بھی دباو بڑھ رہا ہے۔
 

Advertisement