کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے 6 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی شیڈول جاری کردیا۔ اگلے 6 ماہ کے دوران 4 بار مانیٹری پالیسی جاری کی جائینگی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سال میں 6 بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائیگا جبکہ ہنگامی بنیاد پر مانیٹری پالیسی کا اضافی اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اگلے چھ ماہ میں 4بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائیگا۔ اگلی مانیٹری پالیسی 28مئی کو، پھر 27جولائی، 20ستمبر اور آخر میں 26نومبر کو پالیسی کا اعلان کیا جائیگا۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مانیٹری پالیسی کےعمل کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے پہلے بھی سٹیٹ بینک مستقبل میں شرح سود میں کمی یا اضافے پر رہنمائی کرچکا ہے تاکہ مارکیٹ سے غیر یقینی کی صورتحال کو ختم کیا جاسکے۔