کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021 میں شرح نمو 3اشاریہ94 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں بتایا گیا کہ گزشتہ موسم گرما کے بعد سے کووڈ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ 9ماہ کے جاری کھاتے 17سال میں پہلی بار مثبت رہے ہیں۔ زرمبادلہ زخائر 4سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
1/3 FY21 growth is expected to rise to 3.94%, as post-Covid recovery underway since last summer has strengthened. The 9-mth current account is also in surplus for the 1st time in 17 yrs and FX reserves at a 4 yr high. This rebound was fueled by a well-calibrated policy response.
— SBP (@StateBank_Pak) May 24, 2021
سٹیٹ بینک کے مطابق عالمی شہرت یافتہ احساس پروگرام کے ذریعے پسماندہ افراد کو فائدہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک نے دو کھرب روپے کا ہدف شدہ معاشی پیکج دیا۔ شرح سود میں کمی اور صنعتی قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی۔ ملازمین کی تنخواہوں اور سرمایہ کاری کے لیے اسکیم دی گئی۔