اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 230.15 فیصد کانمایاں اضافہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت 202.96 ملین ڈالرسے بڑھ کر670.09 ملین ڈالرتک پہنچ گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں روس کوبرآمدات سے ملک کو135.31 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں روس کوپاکستانی برآمدات کاحجم 15.55 ملین ڈالررہا۔