کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ہمارابنیادی ہدف مہنگائی کو کم کرنا،معاشی استحکام لاناہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دینا چاہتا ہوں، ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس ملک میں خوبصورتی اور نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم خوش نصیب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارےبڑوں کی قربانیوں کی وجہ سے اتنا خوبصورت ملک ہمارا ملک ہے، ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ اس ملک کی خوبصورتی کو اور بڑھائیں، یکم جولائی 1948 کو قائداعظم محمدعلی جناحؒ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کاافتتاح کیا۔ قائداعظمؒ نےکہاتھاکہ معاشی خودمختاری میں سٹیٹ بینک کااہم کردارہے، ہمارابنیادی ہدف مہنگائی کو کم کرنا،معاشی استحکام لاناہے۔