کراچی:(روزنامہ د نیا)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت کی مکانات کی خریداری اور تعمیر کیلئے قرضوں کی اسکیم کے تحت قرضوں کا اجراء تیز ہوگیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت 31 اگست تک 154 ارب روپے کے قرضوں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں،بینکوں نے 31 اگست تک 59 ارب روپے کے رہائشی قرضوں کی منظوری دی اور قرضوں کیلئے منظور شدہ درخواستوں پر رقوم کے اجراء کا عمل بھی تیز ہوگیا۔
بینک 31 اگست تک11.5 ارب روپے کے قرضے جاری کرچکے ہیں۔گزشتہ ماہ 3.8 ارب روپے کے رہائشی قرضے جاری کیے گئے جو مجموعی جاری شدہ قرضوں کا 49 فیصد ہے ۔