نئی دہلی: (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی۔
آئی پی ایل کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ طالبان نے افغانستان پر کنٹرول کے بعد آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میچز نہ دکھانے کی وجہ غیر اخلاقی لباس، خواتین کے ڈانس سمیت دیگر بتائی گئی ہیں۔
دوسری طرف افغان صحافی انیس الرحمان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغان سپورٹس چینل آر ٹی اے سپورٹس ٹرانسمیشن کیلئے فیس بھی ادا کرچکا ہے۔
Taliban ban on @IPL cricket matches on the Afghanistan National Television.
— Anees Ur Rehman (@JournalistAnees) September 20, 2021
RTA sport already paid the transmission fees.
اُدھر افغانستان کے سپنر راشد خان اور آل راؤنڈر محمد نبی نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان کے سپنر راشد خان اور محمد نبی انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے۔