ٹی 20ورلڈ کپ،میچ آفیشلز کا اعلان،علیم ڈار اور احسن رضا فرائض انجام دینگے

Published On 07 October,2021 04:18 pm

دبئی:(دنیا نیوز)آئی سی سی نے مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلزکا اعلان کردیا،پاکستان کے علیم ڈار اوراحسن رضا بھی ایونٹ کے دوران فرائض انجام دیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کی جانب سے ورلڈ ٹی20 ٹورنامنٹ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق دنیا کے بہترین 16امپائرز اور 4 میچ ریفریز میچز سپر وائزکریں گے جبکہ پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا بھی فرائض انجام دیں گے۔

میگا ایونٹ کے ریفریز میں ڈیوڈ بون، جیف کرو، رنجن مدوگالے اور سری ناتھ شامل ہیں جبکہ امپائرز کی فہرست میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کےمیچ کو مرایس ایراسمس اورکرس گیفنی سپروائز کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اورمتحدہ عرب امارات میں کھیلا جائےگا جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی۔
 

Advertisement