محمد رضوان نے عوام سے قومی ٹیم کے لئے دعاؤں کی درخواست کردی

محمد رضوان نے عوام سے قومی ٹیم کے لئے دعاؤں کی درخواست کردی

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاجزانہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ نظام چلانے والی ذات صرف اللہ پاک کی ہے، آپ کے خواب آپ کو اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک وہ پورے نہ ہوجائیں جبکہ قومی کرکٹر نے عوام سے پاکستانی ٹیم کیلئے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان 2 نومبر کو ہونے والے میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر ٹی 20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جب کہ اب پاکستان 7 نومبر کو سکاٹ لینڈ کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گا۔

محمد رضوان میگا ایونٹ میں شاندار بلے بازی کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی ٹی 20رینکنگ میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی 20درجہ بندی میں حکمرانی ہے۔