اسلام آباد:(دنیا نیوز) پی ٹی وی انتظامیہ نے شعیب اختر کو10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیلی وژن(پی ٹی وی ) کی جانب سے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر اور اینکر نعمان نیاز کے مابین تلخ کلامی کے معاملے پر دونوں کو آف ایئر کرنے کے بعد سرکاری ٹی وی چینل نے راولپنڈی ایکپسریس کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔
شعیب اختر کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر ہرجانہ کا نوٹس بھیجا گیا، کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفیٰ کی صورت میں 3 ماہ کی تنخواہ ادا کرینگے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کنٹریکٹ کے مطابق کسی اور ٹی وی پروگرام میں شریک نہیں ہوسکتے تھے، شعیب اختر کے استعفیٰ کیوجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہوا۔