دبئی ایکسپو،شاہد آفریدی پنجاب سپورٹس بورڈ کی نمائندگی کریں گے

Published On 26 November,2021 07:43 pm

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی دبئی ایکسپو سے متعلق پنجاب سپورٹس بورڈ کی نمائندگی کریں گے۔

دبئی ایکسپو سے متعلق پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سپورٹس بورڈ کی نمائندگی سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے سپرد کردی ہے جبکہ سابق کپتان نے نمائندگی کرنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ شاہد آفریدی کھیلوں اور نوجوانوں کے امور پر محکمہ سپورٹس پنجاب کے سفیر ہوں گے ،29 نومبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے جبکہ پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے شاہد آفریدی کےلئے دبئی ایکسپو میں خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
 

Advertisement