ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

Published On 27 November,2021 10:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے میچز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈین ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ کیرون پولارڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ نیکولس پوران ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے اسکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔ ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شیلڈن کوٹریل، برینڈن کنگ، عقیل حسین، الزاری جوزف، ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ویسٹ انڈین ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔
 

Advertisement