حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میں پانچ مرتبہ 5 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی باؤلر

Published On 27 November,2021 04:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی باؤلر بن گئے۔

پاکستان کی جانب سے اس سے قبل عمران خان نے 1982 اور وقار یونس نے 1990 یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ حسن علی نے یہ اعزاز چٹاگانگ میں کھیلے جانے والےپاک بنگلا دیش ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔

انہوں نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ کے دوران شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کی وکٹیں حاصل کیں۔
 

Advertisement