پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں موسم آج خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 27 November,2021 12:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، ہنزہ، استور، گلگت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

 

Advertisement