لاہور: (دنیا نیوز) ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی الٹنے سے 24 سالہ فیصل، 25 سالہ علی احمد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
تیز رفتاری نے دوجانیں لے لیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیفنس جے بلاک فیز 6 میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ گاڑی الٹنے سے 24 سالہ فیصل، 25 سالہ علی احمد موقع پر دم توڑ گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ میں ایک شہری زخمی بھی ہوگیا۔ زخمی عامر کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔