پاک ویسٹ انڈیز سیریز سے قبل دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

Published On 10 December,2021 09:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز سے قبل دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑیوں کا کورونا مثبت آگیا، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو کراچی کے نجی ہوٹل میں آئسولیٹ کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے میڈیا منیجر نے کہا کہ اپنے ٹیسٹ کے رزلٹ کے منتظر ہیں، جوںہی اطلاعات موصول ہوتی ہیں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان کے لیے کراچی میں موجود ہے، ویسٹ انڈیز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے کھیلے گی۔
 

Advertisement