لاہور برائیڈل ویک میں حسیناؤں کے جلوے، شہریوں نے فیشن شو کو شاندار قرار دیا

Published On 12 December,2021 08:16 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں برائیڈل ویک کے دوسرے روز حسیناؤں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے، اداکاراؤں کی انٹری نے دلکشی کو دو چند کر دیا۔ شہریوں نے فیشن شو کو شاندار قرار دیا۔

فلیٹیز ہوٹل میں تین روزہ برائیڈل شو کا دوسرا روز، عروسی ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ خوبصورت شوخ رنگوں کے ملبوسات، جیولری کی چمک دمک اور حسیناؤں کی دلربا ادائیں ،حاضرین محو حیرت ہوتے رہے۔

بلال سعید اور فلک شبیر کی گلوکاری نے ماحول کو پر کیف بنا دیا، شہریوں نے فیشن شو کو شاندار قرار دیا۔ دوسرے روز مجموعی طور پر 9 ڈیزائنرز نے اپنے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔