سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواست کی کاز لسٹ منسوخ

Published On 11 December,2021 07:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواست کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے بعد سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف کاز لسٹ کینسل کر دی، ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے بیماری کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے لیاقت بشیر مغل ایڈووکیٹ کی وساطت سے التواء کی درخواست دی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اعظم نذیر تارڑ چند روز سے بخار میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے 5 روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، درخواستگزاروں کے وکیل کی عدم دستیابی کے سبب درخواست کی سماعت ملتوی کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ نے 13 دسمبر کو کیس کی سماعت کرنا تھی۔