گلوکارعاطف اسلم کے ٹی وی ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری

Published On 11 December,2021 10:02 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکارہ عاطف اسلم کے آنیوالے ٹی وی ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتاہے۔

عاطف اسلم کے ٹی وی ڈیبیو کی پہلی جھلک نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کر دیا جس کے بعد نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

سیف حسن کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے سنگ ماہ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، کبریٰ خان، میکال ذوالفقار اور عمیر رانابھی شامل ہیں۔ اداکاری میں یہ عاطف اسلم کا پہلا تجربہ نہیں ہوگا اس سے قبل وہ سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول میں کام کرچکے ہیں۔