لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کا ترمیم شدہ مسودہ قانون کابینہ کو ارسال کر دیا گیا۔ محکمہ بلدیات اور محکمہ قانون سے امور فائنل ہونے کے بعد معاملہ کابینہ کو بھیجا گیا۔
اتحادی قیادت کے اعتراضات کے بعد کابینہ کے پاس کردہ مسودہ قانون میں ترامیم کی گئیں۔ ترامیم کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گزشتہ روز منظوری دے چکے ہیں۔ اب معاملہ پنجاب کابینہ کو بھیجا گیا ہے۔