سرفراز احمد کی بیٹے عبد اللہ کے ہمراہ گانے کی ویڈیو وائرل

Published On 11 December,2021 07:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے اور قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا بیٹے عبداللہ کے ہمراہ قومی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ وائرل ہونے لگا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد ایک کمرے میں کالین پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ ان کا بیٹا عبداللہ بھی اسٹیج پر موجود ہے۔

سرفراز احمد نغمہ دل دل پاکستان گنگنا رہے ہیں اور ان کا بیٹا عبداللہ بھی ان کے ساتھ نغمہ گنگنا رہا ہے۔
 

Advertisement