پاکستانی سپنر ساجد خان نے عمران خان کا 44سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی سپنر ساجد خان نے عمران خان کا 44سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

یاد رہے کہ 28 سالہ ساجد خان نے بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکاٹیسٹ میں 128 رنز کے عوض مجموعی طور پر 12 شکار کیے،اس طرح یہ کسی بھی پاکستانی باؤلر کی جانب سے ملکی میدانوں سے باہر تیسری بہترین باؤلنگ ہے۔

ساجد خان سے پہلے سابق کپتان عمران خان نے 1977 کے سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف 165 رنز دے کر 12 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محمد آصف نے 2006 میں سری لنکا کیخلاف 71 رنز کے عوض 11 شکار کیے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلر فضل محمود غیر ملکی میدانوں میں بہترین باؤلنگ فگرز کے لحاظ سے پہلی دونوں پوزیشنز پر قابض ہیں ، انہوں نے 1952 میں بھارت کیخلاف لکھنئو ٹیسٹ میں 94 رنز کے عوض مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ 1954 میں اوول ٹیسٹ کے دوران 99 رنز دے کر 12 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔