بابر اعظم کی قیادت میں متحد،بے خوف کرکٹ کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں،حسن علی

بابر اعظم کی قیادت میں متحد،بے خوف کرکٹ کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں،حسن علی

دورہ بنگلا دیش کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے حسن علی کا خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں سٹارفاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے بعد گھر واپسی ہورہی ، قوم کی دعاؤں سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا یا اور پھر دورہ بنگلا دیش میں شاندار پرفارمنس دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کو ٹی 20اور ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست سے دوچار کیا۔