میری شاعری کو سنجیدہ نہ لیں، میں دکھی نہیں ہوں:سرفراز احمد

Published On 10 December,2021 07:17 pm

کراچی:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میری شاعری کو سنجیدہ نہ لیں میں دکھی نہیں ہوں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سرفراز احمد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی، اس تصویر کے ساتھ سرفراز احمد نے کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا جو کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوب بھا گیا ۔


سرفراز احمد کے شعر و شاعری کے انتخاب پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں خوب داد دی۔

سابق کپتان کی شاعری کی تعریف میں حسن علی، فہیم اشرف اور محمد رضوان خان سر فہرست ہیں۔اِن کھلاڑیوں کی جانب سے سرفراز احمد کی اس انسٹا سٹوری کو اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے سرفراز احمد کے انتخاب کی تعریف کی گئی ہے۔

اب سرفراز احمد نے اپنی شاعری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری شاعری کو سنجیدہ نہ لیں میں دکھی نہیں ہوں، کرکٹ کو انجوائے کررہا ہوں اور ڈرامے شوق سے دیکھ رہا ہوں۔