دبئی:(دنیا نیوز)بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی دوسری پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل بنگلادیش کے خلاف سیریز میں فتح سمیٹی ، دونوں میچز میں کامیابی سے گرین کیپس 75 فیصد کی شرح تک پہنچ گئے ہیں۔
The ICC World Test Championship standings after Pakistan’s emphatic win in the Dhaka Test #WTC23 | #BANvPAK pic.twitter.com/Xo2k02pnPE
— ICC (@ICC) December 8, 2021
قومی ٹیم نے اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک میچ جیتا تھا، اس طرح پوائنٹ ٹیبل میں 100فیصد رزلٹ کے ساتھ سری لنکا ٹاپ پر ہے جبکہ 58اعشاریہ 33کی شرح کے ساتھ بھارت کا تیسرا نمبر ہے اوربابائے کرکٹ انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے ۔