لاہور:(ویب ڈیسک)بنگلا دیش کو ڈھاکا ٹیسٹ میں اننگز اور 8رنز سے شکست دینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سیریز میں وائٹ واش کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
ڈھاکا ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستانی باؤلرز نے 13 وکٹیں حاصل کیں اور یوں پاکستان ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے۔
Pakistan in Tests in 2021
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 8, 2021
V NZ – L
V SA – W
V SA – W
V Zim – W
V Zim – W
V WI – L
V WI – W
V BD – W
V BD – W pic.twitter.com/YRwy11Ulk2
واضح رہے کہ اس میچ میں سپنر ساجد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا
قبل ازیں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف تین میچز کی ٹی 20سیریز بھی 0-3 سے اپنے نام کی تھی اور یوں وہ اس دورہ بنگلادیش میں ناقابل شکست رہا۔