ڈھاکا:(دنیا نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ 6 وکٹیں حاصل کرنے سے مورال بلند ہوا، امید ہے میچ بھی جیتیں گے۔
بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 6وکٹٰیں حاصل کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر ساجد خان کا کہنا تھا کہ پچ سے بہت مدد مل رہی تھی، بابر اعظم نے کہا ہے کہ صرف جیت کے لیے جانا ہے، چٹاگانگ کے میچ میں چار وکٹوں سے اعتماد ملا ہوا تھا۔
نوجوان باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ نعمان علی سینئر ہیں، وہ باؤلنگ کے ساتھ مشورے بھی دیتے ہیں ،میزبان ٹیم کو دونوں اننگز میں آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے،ہم صرف جارحانہ انداز اپنائے میدان میں اترے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی صرف 71 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے 6 وکٹیں ساجد علی نے لیں جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے۔