لاہور: (ویب ڈیسک) اپنے کیریئر میں راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شیعب اختر کی بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی فتح کے باوجود ایک خواہش ادھوری رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی، مایہ ناز سابق کرکٹر شعیب اختر نے پاکستان کی فتح پر ٹویٹر پیغام جاری کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ فتوحات ہمیشہ شاندار ہوتی ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی ایک خواہش بھی کی کہ کاش اوپنر عابد علی ڈبل سنچری کرتے۔
Test victories are always sweet!
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 30, 2021
Good job guys. Wish Abid got that twin hundred too..
واضح رہے کہ عابد علی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 133 جبکہ دوسری اننگز میں 91 رنز بنائے تھے جس پر انہیں چٹاگانگ ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔